کوئٹہ+ لورالائی (بیورو رپورٹ+ آن لائن) دکی کے علاقے میں خسرے کی وباء سے 2 بھائیوں سمیت3 بچے جاں بحق ہوگئے متعدد بچوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں تفصیلات کے مطابق دکی کے علاقے رباط میں خسرے کی وباء سے 2 بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق ہوئے جن میں 5 سالہ سیف اللہ 2 سالہ عنایت اللہ اور 2 سالہ رابعہ اور کلی نیک مسے زئی کے نواب خان ناصر کی 2 سالہ بچی نادیہ خسرے کی لپیٹ میں آکر دم توڑ گئے، ضلع دکی میں خسرے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے اب تک کسی طرح رواں سال کے دوران خسرے کی وباء سے 9 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں فوکل پرسن پولیو کا کہنا ہے کہ دکی میں خسرے کی ویکسیئن ختم ہو چکی ہے اور ڈپٹی کمشنر دکی حبیب الرحمان کاکڑ نے خسرے سے اموات کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ صحت کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ ان واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔