اسلام آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری نے نواب شاہ میں بچی سے زیادتی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملزمان کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا ایسے واقعات ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہیں اس لئے مجرم سزا سے بچ نہیں سکتے۔ سابق صدر نے متاثرہ بچی کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ بچی کا بہترین علاج کرا کر زندگی بچائی جائے۔
نواب شاہ میں بچی سے زیادتی کا نوٹس سندھ حکومت ملزم فوری گرفتار کرے: زرداری
Mar 11, 2018