بھائی نے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی ،چیف جسٹس نوٹس لیں : پاکستانی کی دہائی

مدینہ منورہ( نمائندہ نوائے وقت) سگے بھائی نے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی، دیار غیر سے پیسے بھجوانے والے کو کنگال کردیا گیا،مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کوئی کارروائی ہوسکی۔ اوورسیز شکایات سیل میں بھی درخواست معہ ثبوت دے دی ہے۔ کھاریاں کے رہائشی جاوید اختر سعودی عرب میں مقیم ہیں نے اپنے بھائی کو بغرض پلاٹ خریداری و تعمیر مکان خطیر رقم بھجوائی، یہ رقم کروڑوں میں بنتی ہے۔ ملزم غضنفر ڈار، محمد عمیر اور ریحانہ غضنفر سکنہ جی الیون تھری نے تمام پلاٹس اپنے نام خریدے اور بعدازاں فروخت بھی کردیئے۔ پیسے بھیجنے کے بنک ثبوت موجود ہیں۔ ایک کروڑ 52لاکھ 91ہزار 562روپے بھیجے جس سے اب وہ انکاری ہیں۔ پلاٹس ملے نہ مکان، اعتماد کی آڑ میں سگے بھائی نے دھوکہ دیا۔ جاوید اختر نے اوور سیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو درخواست نمبر 13186بھیج دی ہے لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کیا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...