سفارتخانے پر دھاوا : ایران کا برطانوی سفیر کو طلب کرکے احتجاج

Mar 11, 2018

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران نے لندن میں سفارتخانے پر دھاوا بولنے پر برطانوی حکومت سے احتجاج کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ترجمان ایرانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانوی سفیر کو طلب کرکے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ لندن میں ایرانی سفارتکاروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے شرپسندوں نے سفارتخانے میں ایرانی پرچم کی توہین کی۔

مزیدخبریں