زرداری اور بلاول میں اختلاف نہیں چیئرمین سینٹ پی پی کا ہوگا: اعتزاز احسن

لاہور (آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتراز احسن نے کہا ہے کہ شریف فیملی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں تو پکی سزا ہونی ہے کیونکہ کلبیری فانٹ جعلی نکلا اس لئے نوازشریف ماحول بنا رہا ہے کہ جیسے ہی سزا ہو تو فوراً حملہ کر دیا جائے اور جیل کا دروازہ نہیں بلکہ دیوار ہی توڑ دی جائے اور پورے ملک میں توڑ پھوڑ کی جائے۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں کوئی اختلاف رائے نہیں ہے۔ چیئرمین سینٹ پیپلزپارٹی کا امیدوار ہی آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر اعتزاز احسن نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1998ء میں شریف برادران نے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا لیکن ان دونوں بھائیوں کو کسی نے کچھ بھی نہیں کہا حالانکہ کارکنوں کی گاڑیاں بھروا کر پنجاب ہائوس لایا گیا اور انہیں بریانیاں کھلا کر خاطر تواضح کی گئی اور پھر سپریم کورٹ کے سامنے لا کر چھوڑ دیا گیا اور بدلے میں نواز شریف اور شہباز شریف کی جگہ ایم پی اے چودھری اختر رسول ، ایم پی اے میاں محمد منیر اور براڈ کاسٹر طارق عزیز گرفتار ہوئے اور ان پر مقدمے چلائے گئے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ یہی نہیں بلکہ اس کے بعد شریف برادران نے بے نظیر بھٹو شہید اور آصف زرداری کو ججوں سے سزائیں بھی تجویز کروائیںجن کی آڈیو ٹیپس پوری قوم کے سامنے آئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...