سیالکوٹ (نامہ نگار)سرحدی گاو¿ں کوٹلی محال میں جیٹھ نے بھاوج کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد نعش پنکھے سے لٹکا دی۔ افضل نے اپنی بیٹی 22سالہ ربیعہ کی شادی ساڑھے تین سال قبل لندن میں مقیم رشید احمد سے کی تھی اور انکے دو دو بچے تھے۔ شادی کے بعد رشید اکثر لندن سے آتا جاتا تھا اور ربیعہ افضل اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ سسرال رہتی تھی۔ افضل کا کہنا ہے کہ اسکی بیٹی ربیعہ کے جیٹھ عبدالحمیدنے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی جس کے بعد وہ اکثر ربیعہ بی بی سے زیادتی کرتا تھا جس سے ربیعہ بہت تنگ تھی اور اس بارے میں شکایت بھی کرتی تھی۔ گزشتہ روز اسی بات پر ربیعہ بی بی کا اپنے جیٹھ عبدالحمید سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے گلا دبا کر ربیعہ کو قتل کرکے اسکی نعش کو پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کا رنگ دیا۔ ربیعہ بی بی کا بیٹا ابوبکر ڈیڑھ سال کا ہے اور بیٹی مریم صرف تین ماہ کی ہے۔ پولیس نے ربیعہ کے والد کی رپورٹ پر عبدالحمید کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
بھاوج قتل