تیز رفتار ٹینکر اور موٹرسائیکل میں تصادم 25 سالہ دولہا جاں بحق

Mar 11, 2018

احمدیار (صباح نیوز) تیز رفتار ٹینکر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں 25سالہ دلہا جاں بحق ہوگیا۔ نواحی گاﺅں159/EB کے نزدیک تیز رفتار ٹینکر نمبرLPT/3688 نے پیچھے سے موٹرسائیکل نمبرSLL/3798 پر سوار 25سالہ دلہا محمداحمد ولد عبدالرشید سیال سکنہ109/EB کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہارگیا‘ ڈرائیور فرار ریسکیونے فوری طور پر نعش کو پوسٹ مارٹم کےلئے آر ایچ سی ہسپتال محمد نگر پہنچا دیا۔
پولیس مصروف تفتےش ہے بتایاگیا ہے کہ محمداحمد کی آج بارات تھی۔ دلہا کی موت پر شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا۔
دلہا جاں بحق

مزیدخبریں