کوئٹہ میں رواں سال اہلکاروں سمیت 29 افراد دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں: رپورٹ

کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے میں رواں سال پولیس اور ایف سی اہلکاروں سمیت29 افراد جان سے گئے۔ حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 11روز میں 5 اہلکاروں سمیت9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رواں سال 29افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا۔ شہر میں بڑھتے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر پولیس بھی سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ سیف سٹی منصوبہ فعال نہ ہونے سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں گزشتہ گیارہ دنوں میں ٹارگٹ کلنگ کی آٹھ وارداتوں میں پانچ اہلکاروں سمیت نوافراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ یکم جنوری سے اب تک دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اور ایف سی اہلکاروں سمیت29 افراد جانیں گنوا چکے ہیں۔
ڈی آئی جی کوئٹہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...