دبئی (سپورٹس رپورٹر) سابق آسٹریلوی کرکٹر اور ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ ٹام موڈی نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باو¿لر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔میرے نزدیک شاہین آفریدی میں کئی دلچسپ پہلو ہیں، ان کا قد لمبا ہے، گیند میں رفتار بھی ہے جو وقت کے ساتھ بڑھے گی جبکہ ان میں بیٹنگ کی بھی چاہت ہے جو مجھے اچھی لگتی ہے۔ بلاشبہ شاہین آفریدی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہے جس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے، اس عمر میں اسے جسمانی و ذہنی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن میرے نزدیک شاہین ایسا باو¿لر ہے جس کی تربیت اور حفاظت کرنی چاہئے۔
ٹام موڈی نے بھی شاہین آفریدی کو پاکستان کا مستقبل قرار دیدیا
Mar 11, 2018