پی ایس ایل : ٹیمیں 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب لاہور پہنچیں گی

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) پاکستان سپر لیگ تھری کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ٹیموں کی لاہور آمد کا وقت بھی قریب آتا جا رہا ہے۔اس حوالے سے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سپر لیگ کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے پر ٹیموں کی لاہور آمد اور سکیورٹی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب لاہور پہنچیں گی اور 18 مارچ سے نشتر سپورٹس کمپلیکس کو بند کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی معاملات اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے 18 سے 21 مارچ تک سٹیڈیم کے اطراف میں دکانیں بھی بند رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...