دبئی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ روز میچ سے پہلے پاکستان کے ہر دلعزیز امپائر علیم ڈار اور کامران اکمل نے ایسا مزاحیہ کام کیا کہ سٹیڈیم میں موجود شائقین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔پی ایس ایل میں میچ شروع ہونے سے پہلے ایک ڈرون کے ذریعے گیند امپائرز تک پہنچائی جاتی ہے جو چند فٹ کی بلندی سے گیند نیچے پھینکتا ہے اور امپائر اسے کیچ کر لیتے ہیں۔ ڈرون اڑتا ہوا جب علیم ڈار کے پاس پہنچا اور گیند گرایا تو علیم ڈار نے کیچ چھوڑ دیا لیکن شومئی قسمت کہ کامران اکمل اور پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑی انہیں کی جانب دیکھ رہے تھے۔جیسے ہی کیچ چھوٹا تو سب کی ہنسی چھوٹ گئے اور جب کیمرے نے سب کو بڑی سکرین پر دکھایا تو علیم ڈار نے بھی دیکھ لیا کہ کیسے ان کا کیچ چھوڑنا سب کی نگاہ میں آ چکا ہے اور سب نے ہی ہنسی کیساتھ اس لمحے کو پرمزاح بنا دیا ہے۔ پھر کیا تھا! علیم ڈار نے بھی ہنسنے میں ہی عافیت سمجھی اور یوں ایک اور خوبصورت لمحہ پی ایس ایل کیلئے یادگار بن گیا۔شائقین کی بھی ان کو ہنستادیکھ کر ہنستے رہے ۔
علیم ڈار ڈرون سے گرائی گیند کیچ نہ کرسکے ‘کھلاڑیوں ‘شائقین کی ہنسی
Mar 11, 2018