اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب! کارکردگی جانچنا اگلے انتخابات میں پنجاب کے عوام کا کام ہے، آپ عام انتخابات سے قبل ایسے بیانات کیسے دے سکتے ہیں؟عدلیہ کا سیاست ذدہ ہونا ہمارا مشترکہ نقصان ہو گا۔ ہفتہ کو وزیر داخلہ احسن اقبالنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ عزت مآب چیف جسٹس صاحب! کارکردگی جانچنا اگلے انتخابات میں پنجاب کے عوام کا کام ہے، چیف جسٹس صاحب آپ عام انتخابات سے قبل ایسے بیانات کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا عدلیہ ایک سیاسی جماعت ہے؟ عمران خان اور آصف زرداری اس طرح کے بیانات دے سکتے ہیں، عدلیہ کا سیاست زدہ ہونا ہمارا مشترکہ نقصان ہو گا۔(اح)