دوسرا ٹیسٹ : جنوبی افریقہ کے آسڑیلیا کیخلاف 7وکٹوں پر 263رنز

پورٹ الزبتھ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں سا ت وکٹوں پر 263رنز بناکر بیس رنز کی برتری حاصل کرلی ۔آسٹریلین ٹیم پہلی اننگز میں 243 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ کپتان سٹیون سمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ نے 98 رنز کاآغاز فراہم کیا۔ بین کرافٹ38 ‘ عثمان خواجہ 4 ‘وارنر 63‘ کپتان سمتھ 25 رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے ‘ ربادا نے شان مارش، مچل مارش اور پیٹ کمنز کو آو¿ٹ کر کے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دی۔شان مارش 24، مچل مارش 4 اور کمنز بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے، مچل سٹارک 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔212 پر نیتھن لیون 17 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوئے جبکہ 36 رنز بنانےوالے ٹم پین پویلین لوٹے تو آسٹریلیا کی ٹیم 243 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کاگیسو ربادا نے پانچ‘ نگیدی نے 3 اور فلینڈر نے 2 وکٹیں لیں۔ جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں پر263رنز بناکر بیس رنز کی برتری حاصل کرلی ۔ڈین ایلگر ستاون ‘مارکرم گیارہ ‘رباداانتیس ‘ہاشم آمل 56‘کپتان ڈوپلیسی نو ‘بریون ایک ‘کوئنٹن ڈی کاک نو رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ ڈویلیئرز 74اور ورنن فلینڈرچودہ رنز پر کھیل رہے ہیں ۔کمنز اور مچل مارش نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن