لاہور (ا ین این آئی) مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے لاہور ہائیکورٹ بار کے نومنتخب صدر انوارالحق پنوں اور صدر ڈسٹرکٹ بار لاہور محمد ارشد کی سربراہی میں عہدیداروں نے ملاقات کی۔ طارق بشیر چیمہ ایم این اے، مسلم لیگ لائرز ونگ کے صدر عالمگیر ایڈووکیٹ، جہانگیر اے جھوجہ اور احمد فاران خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پروفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا جن میں نور سمند خان نائب صدر، حسن اقبال وڑائچ سیکرٹری، حافظ اللہ یار فنانس سیکرٹری، چودھری محمد سرور منہیس،شاہد دیہڑ، عصمت محمود باجوہ، آفتاب اقبال ڈھلوں، عامر محمود چودھری، نادر دُگل، اویس چوہان، عمران منظور دُگل، فہیم شوکت، چودھری محمد اشتیاق گوہر اور چودھری رزاق شامل تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے منتخب ہونے والے وفد کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کا نظام عدل کی سربلندی اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں بڑا کردار ہے۔ ہائیکورٹ بار کے صدر محمد انوار الحق پنوں اور صدر ڈسٹرکٹ بار محمد ارشد نے مسلم لیگی قائدین سے اظہار تشکر کیا۔
وکلاء کا عدل کی سربلندی‘ عام آدمی کو انصاف فراہمی میں بڑا کردار ہے: شجاعت
Mar 11, 2018