احتساب عدالت جج کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن پیش سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔سرکاری وکیل نے جج کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کی کاپی عدالت میں پیش کردی۔ عدالت نے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع ہونے پر کیس نمٹا دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت 13 مارچ کو پوری ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن