چنیوٹ: بنیادی مرکز صحت عملے کی مبینہ غفلت، خاتون نے رکشہ میں بچی کو جنم دیدیا

چنیوٹ (نامہ نگار) بنیادی مرکز صحت احمد نگر کے عملہ کی مبینہ غفلت سے خانہ بدوش خاتون نے رکشہ میں ہی بچے کو جنم دیدیا۔ تفصیلات کیمطابق احمد نگر کے بنیادی مرکز صحت کے عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے سڑک کنارے رکشہ میں بچی کو جنم دے دیا ڈی ایچ کیو چنیوٹ پہنچنے پر طبی امداد حاصل ہوئی انتہائی انسانیت سوز واقعہ چنیوٹ کے نواحی علاقے احمد نگر میں اس وقت پیش آیا خاتون حکمت بی بی کو طبیعت خراب ہونے کے باعث بنیادی مرکز صحت احمد نگرلایا گیا جہاں اس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع تھی۔ عملہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے خاتون کی ڈلیوری کروانے کی بجائے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کا کہا جس پر خاتون کے لواحقین نے مرکز صحت کے عملہ سے ایمبولینس طلب کی تو انہوں نے انکار کر دیا۔ لواحقین اسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ لا رہے تھے کہ راستے میں ہی اس نے بچی کو جنم دے دیا ایم ایس ڈی ایچ کیو چنیوٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر کا کہنا ہے کہ خاتون نے ہسپتال آتے ہوئے حکمت بی بی نے بچی کو راستے میں جنم دیا جس سے ہسپتال عملہ نے زچہ بچہ کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...