کراکس (آن لائن) وینزویلا کے سوشلسٹ صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ امریکی کٹھ پتلی ہیں انہوں نے کہا کہ زید رعد ایک ناسور بن چکے ہیں انہیں ہم پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔صدر نکولس مادورو نے کہا کہ دائیں بازو والے ان کی حکومت کو سبو تاڑ کرنے کے لئے سازشیں کررہے ہیں اور اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر دائیں بازو کا فاشسٹ ہے وہ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا زر خرید ہے وہ ہمارے ملک میں اپنی ساکھ کھوچکا ہے۔