کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان بلوچستان حکومت نے مریم نواز کے بیان پر کہا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو پر مسلم لیگ (ن) 2013ءمیں ڈپٹی سپیکر بناتے وقت کیسے مہربان ہو گئی تھی مریم نواز آواران میں راکٹوں اور برستی گولیوں میں الیکشن لڑیں توا نہیں مانتے مریم نواز بلوچستان میں ناکامیوں کو وزیراعلیٰ بزنجو کے خلاف پروپیگنڈا کرکے نہ چھپائیں آئین میں یہ کہیں نہیں کہ 500 ووٹ لینے والا رکن نہیں بن سکتا وزیراعلیٰ بزنجو کو الیکشن کمشن نے 2013ءسے اسمبلی رکن تسلیم کیا بزنجو نے دھاندلی سے اپنے 500 ووٹوں کو 50 ہزار نہیں کیا انتخابات میں دھاندلی کرانا مسلم لیگ ن کا شیوہ ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت