اسلام آباد‘نارووال (صباح نیوز+نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل پنجاب حکومت کی کارکردگی کو جانچنا چیف جسٹس کا نہیں بلکہ عوام کا کام ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا عدلیہ کو سیاسی بنانے سے ہمیں اجتماعی نقصان اٹھانا پڑے گا، حکومت کی کارکردگی سے متعلق تنقیدی بیان کا حق صرف سیاسی حریف عمران خان اور آصف زرداری تو رکھ سکتے ہیں لیکن کسی اور کو یہ حق حاصل نہیں۔ انہوں کہا معزز چیف جسٹس صاحب ! پنجاب حکومت کی کارکردگی کو آئندہ الیکشن سے قبل جانچنا عوام کا کام ہے۔ آپ کس طرح انتخابات سے قبل اس طرح کے بیانات دے سکتے ہیں؟ یہ عدالت ہے یا کوئی سیاسی پارٹی ؟ صرف اپوزیشن جماعتیں حکومت کی کارکردگی پر تنقیدی بیانات دے سکتی ہیں۔نارووال سے نامہ نگار کے مطابق وفا قی وزیر دا خلہ پر وفیسر احسن اقبا ل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو ہارس ٹریڈنگ کی شکایت کرتے ہیں سب سے زیادہ ہارس ٹریڈنگ ان کے اپنے اصطبل میں ہوئی ہے پہلے اپنے گھر کو دیکھ لیں پھر بات کریںکیونکہ سب سے زیادہ ہارس ٹریڈنگ کی شکایت پی ٹی آئی کی اسمبلی سے آرہی ہیںانہوں نے کہا عمران خان اب کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان کے ذریعے اپنے تمام سینٹرز آصف علی زرداری کی جھولی میں ڈال دئیے ہیں کیونکہ عمران کی سیاست کا ایک ہی نقطہ ہے میں کچھ بنو نہ بنوں میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم نہیں بننے چاہیں اور سینٹ کا چیئرمین ن لیگ کا نہ بنے،وزیر داخلہ نے کہا منفی نقطوں پر اب سیاست نہیں ہوسکتی۔ پی ٹی آئی سب سے پہلے اپنا گھر دیکھے بھالے پھر دوسروں پر الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کوشش کررہے ہیں۔ سینٹ کا چیئرمین ایسا ہو جو وفاق،آئین اور جمہوریت کی بالا دستی اور علامت بن سکے۔ اچھے جذبے کے ساتھ رضا ربانی کی حمایت کی تھی کیونکہ ان کی حمایت اپنوں کے علاوہ غیر بھی کرتے ہیںہماری کوشش ہے اتحادی جماعتوں اور دیگر سے مل کرملک کے وسیع تر مفادات کیلئے ایسی مفاہمت کریں جو ملک کے مفاد میں ہو۔ اس سے قبل وزیر داخلہ نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ترقیاقی سکیموں کے حوالے سے میٹنگ میں کہا مفا د عا مہ کے لیے شر وع کی گئی سکیمو ں کو جلد مکمل کیا جا ئے ۔شکرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے موضع لانڈرہ میں اپنے خطاب میں کہا ہے ملک ترقی کر رہا ہے ،مخالفین ملک کی ترقی و خوشحالہ سے پریشان ہیں،تبدیلی خدمت سے آتی ہے کنٹینر پر کھڑا ہونے سے نہیں، مسلم لیگ ن کو سازشوں کا شکار نہیں ہوگی پی ٹی آئی کی جانب سے میرے مقابلے میں ایک گلوکار کو کھڑا کیا گیا ۔ نارووال میں تین یونیورسٹیوں کے قیام سے تعلیم گھر گھر پہنچے گی۔ آئندہ برسوں میں میڈیکل کالج بھی کام شروع کر دے گا۔