پورٹ لوئس (اے پی پی) بحرہند کی جزیرہ ریاست ماریشس کے وزیراعظم پراوِند جگ ناتھ نے کہا ہے کہ ملک کی خاتون صدر امینہ غ±ریب بارہ مارچ کے یوم آزادی کی تقریبات مکمل ہونے کے بعد مستعفی ہو جائیں گی۔ ا±ن کے منصب کو خیرباد کہنے کی حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوا ہے۔ ماریشس کی خاتون صدر کو مبینہ مالی اسکینڈل کا سامنا ہے۔ اس اسکینڈل کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم نے صدر امینہ کو ایک بینک کارڈ فراہم کیا تھا، جسے وہ استعمال کرتی رہی ہیں۔ ماریشس کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر نے یہ منصب 2015 میں سنبھالا تھا۔ براعظم افریقہ کے کسی بھی ملک میں امینہ غ±ریب واحد خاتون صدر ہیں۔
خاتون صدر
ماریشس کی خاتون صدر امینہ غ±ریب مالی اسکینڈل کی زد میں
Mar 11, 2018