اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔منگل اور بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران کوئٹہ،ژوب، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آندھی/ گرد آلود ہوائیں اور ڑالہ باری کا بھی امکان۔اتوار کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کالام میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ ہفتے اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان، محکمہ موسمیات
Mar 11, 2018