شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) اوورسیز پاکستانیز کمشن کے صوبائی کوآرڈینیٹر و سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی محمد نواز اور ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) حافظ خالد نواز ٹیپو نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویدار ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیچھے چھپ کر کی جانے والی سازشوں نے تمام حقائق عوام پر آشکار کر دئیے ہیں۔ ناعاقبت اندیشن سیاستدان اپنے منفی طرز عمل سے جمہوریت کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کی منفی سیاست سے ملک کو بھاری نقصانات اٹھانے پڑے ہیں لیکن عقل سے عاری یہ سیاستدان میں نہ مانوں کی رٹ پر قائم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن پہلے سے بڑھ کر کامیابی حاصل کرے گی۔