شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر بین المذاہب ہم آہنگی اینڈ امن سوسائٹی پنجاب صدر میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ شام کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و بر بریت پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ شام کے مسلمانوںکے قتل عام ، معصوم بچو ں اور عورتوں پر بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مقامی ہال میں منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ شام کے مظلوم عوام کی حمایت میں بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان دیگر مسلم ممالک کے حکمران فوری طور پر شام کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو رکوانے کیلئے میدان میں آئیں اور اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلا کر واضح حکمت عملی مرتب کی جائے۔
شام میں ہونیوالے مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ نشانہ ہے: افتخار حسین
Mar 11, 2018