قصور (نمائندہ نوائے وقت) جماعت پورہ قصور میں غیرت کے نام پر خاوند نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کو زخمی کر دیا۔ جماعت پورہ کے عارف کی شادی آرزو سے ہوئی انکے تین بچے ہیں۔ کچھ عرصہ سے عارف کو بیوی کے کردار پر شک تھا گزشتہ روز اسی بات پر دونوں میں تکرار ہوگئی جس پر طیش میںآکر عارف نے کلہاڑی سے بیوی کے سر پر وار کر دیئے۔ آرزو کو انتہائی تشویش ناک حالت میں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ عارف نے اپنے آپ کو پولیس تھانہ بی ڈویژن کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔