لاہور (سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کی کراچی میں اینٹری ہوتے ہی پہلے میچ میں چھکوں چوکوں کی برسات پر پی سی بی حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے مابین آج کا اہم میچ اتنی ہی باونڈری پر کھیلا جائے گا جتنی پیمائش پہلے میچ میں تھی،کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بیٹسمینوں نے 26 چھکے اور 37 چوکے لگائے تھے۔ ڈائریکٹر پی سی بی مدثر نذرباونڈری کا جائزہ لینے سٹیڈیم پہنچے اور گراونڈ مین سے ملاقات کی۔ہیڈکیوریٹرآغا زاہد نے مدثر نذر کو باونڈری کی پیمائش کروائی اورویڈیو بھی بنائی، آغا زاہد نے مدثر نذر کو بتایا کہ باونڈری چھوٹی نہیں تھی اور 65 گز کی بنائی گئی تھی۔
نیشنل سٹیڈیم کی چھوٹی باونڈری پر پی سی بی کو تشویش
Mar 11, 2019