بابو شفقت قریشی ٹرسٹ کادست شفقت کیوٹ ہوم قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) رفیق حجاج کمیٹی کے صدر میاں انجم حفیظ قریشی اور نائب صدر بابو شفقت تنویر قریشی نے بابو شفقت قریشی ٹرسٹ کے زیر انتظام یتیم و نادار بچوں کی کفالت کے لئے "دستِ شفقت کیوٹ ہوم"کے قیام کا اعلان کر دیا ہے سابق ایم پی اے ملک افتخار، راجہ ناصر، راجہ حامد نواز،سردار سلیم حیدر، قومی ترانہ فائونڈیشن کے چئیر مین عزیز ہاشمی ، میاں اقبال قریشی سمیت دیگر سیاسی و سماجی ، دینی و مذہبی شخصیات نے مرحوم بابو شفقت قریشی کی عوامی و دینی خدمات خصوصاً حاجیوں کے ساتھ اُن کی والہانہ محبت اور حاجیوں کی تربیت کے حوالے سے خراج عقیدت پیش کیا ۔

ای پیپر دی نیشن