راولپنڈی (جنرل رپورٹر)روزنامہ’’ نوائے وقت‘‘کے سابق سٹاف رپورٹراورسنئیر صحافی سلطان سکند رکی صحافتی خدمات پر میلاد کمیٹی کے صدر ملک اختر اور ملک وحید کی جانب سے گزشتہ روز استقبالیہ دیا گیا ،جس میں سیاسی و سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی ،شرکاء نے سلطان سکندر کی خدمات کو سراہا اور صحافتی خدمات پر شیلڈ پیش کی گئی ،تقریب سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حاجی پرویز خان،ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی ،علامہ حافظ سعید احمد جلالی سنئیر صحافی نواز رضاسمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا ،شرکاء کا کہنا تھا کہ سلطان سکندر نے جس طرز سے صحافت کی ہے آج کے صحافی کو اسی طرز کی ضرورت ہے ،نئے آنے والے صحافیوں کو چاہیے کہ وہ ان کو رول ماڈل کے طور پر لیں تا کہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت ہو سکے ،سلطان سکندر ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کی آواز بنے ہیں ۔تقریب کے آخر میں علامہ حافظ سعید احمد جلالی نے دعا کروائی جس کے بعد شرکاء کو لنگر پیش کیا گیا ۔