راولپنڈی(جنرل رپورٹر)نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے تبدیلی کے نام پرنوجوانوں کے خوابوں کا خون کیا ،ہرآنے والی حکومت نے یوتھ کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کااستحصال کیا ہے،جماعت اسلامی نے نوجوانوں کومعاشرے میں ان کا مقام دلانے کیلئے اہم کرداراداکیا ہے یہی وجہ ہے کہ سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں آج جے آئی یوتھ کے نوجوان ظلم کے خلاف مظلوم کے پشتبان اوردفاع پاکستان کے لیے پرعزم ہیں ۔ان خیالات کااظہارامیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے جے آئی یوتھ کے زیراہتمام یوتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدرجے آئی یوتھ ملک عمران خان ،جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری سیدعزیر حامد، تصویر امتیاز، شکیل عمران بدرسمیت دیگررہنمائوں نے بھی خطاب کیا ،یوتھ اسمبلی میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،ضلعی جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ حمادعباسی سمیت دیگرذمہ داران سمیت اسمبلی ممبران نے شرکت کی ،ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ پاکستانی حکمرانوں نے ہندوستان کے دبائوپرمذہبی جماعتوں پرپابندی اورگرفتاریوں سے ثابت کردیا کہ وہ دبائو کے سامنے کھڑے ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، پوری پاکستانی قوم اورسیاسی ومذہبی جماعتیں پاک فوج کے ساتھ ہیں ،بہترپوزیشن ہونے کے باوجود حکمران کمزوی کا مظاہرہ کرکے غیوراوربہادرپاکستانی عوام کو مایوس کررہے ہیں۔پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئی تو جماعت اسلامی کا ہر جوان فرنٹ لائن پر لڑے گا،23 مارچ کو عید گاہ گرائونڈسرگودھااور 31مارچ کولیاقت با غ کے تاریخی گرائونڈ میں عظیم الشان تحفظ پاکستان ورکرزکنونشن منعقد کریں گے ۔
پوری قوم اورسیاسی ومذہبی جماعتیں پاک فوج کے ساتھ ہیں، ڈاکٹرطارق سلیم
Mar 11, 2019