ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق وزیراعظم کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، میاں طارق فیروز

Mar 11, 2019

لاہور (صباح نیوز) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے وزیر اعظم کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں،میاں سلیم نے کہا کہ ایف بی آر میں بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے ،جیسا کہ سابقہ حکومت کے دور میں بہت سے غیر قانونی اور غیر آئینی ٹیکس لگائے جس کی وجہ سے تاجر برادری بے حد پریشانی سے دوچار ہے ۔ ودہولڈنگ ٹیکس فائیلرز کیلئے ختم کر دیا گیا جبکہ نان فائیلرز پر ابھی تک اسی طرح ہے تاجروں کا درینہ مطالبہ ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس نان فائیلرز پر بھی ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کے سیکشن 38 بی اور 40 بی کو بھی فوری طور پر ختم کیا جائے جس کے تحت محکمہ ایف بی آر کسی بھی دکاندار یا فیکٹری میں داخل ہو کر اس کا ریکارڈ قبضہ میں لے سکتا ہے اور مداخلت کرتا ہے ،پرانے ٹیکس گزاروں کو حراساں کرنے کی بجائے نئے ٹیکس پیئرزپیدا کئے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایف بی آر میں اصلاحات کرنے سے قبل تاجرجماعتوں کے حقیقی نمائندہ سے مشاورت کی جائے تاکہ چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس کی شرح کو طے کیا جا سکے کیونکہ وزیر خزانہ نے کہا کہ چھوٹے ٹاجروں کیلئے فیکس ٹیکس لا رہے ہیں، تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں تاہم ان پر ٹیکسوں کو مسلط کرنے سے گریز کیا جائے۔

مزیدخبریں