پنجاب‘ سندھ اورخیبر پی کے میں آج سے رم جھم کی پیشگوئی

Mar 11, 2019

لاہور (صباح نیوز) ملک کے تین صوبوں سندھ‘ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں (آج) پیر سے رم جھم کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بولان اور سی میں بادل خوب برسے۔ موسلا دھار بارش سے بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بارش کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) پیر کو کوئٹہ‘ مکران اور قلات میں بھی تیز بارش کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں طغیناتی کا خدشہ ہے۔ (آج) پیر کو کراچی ڈویژن‘ حیدرآباد‘ سکھر اور لاڑکانہ میں بارش متوقع ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ (آج) پیرکو اسلام آباد‘ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں اکثر مقامات پر بادل برسیں گے۔ مالاکنڈ‘ ہزارہ ڈویژن‘ گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

مزیدخبریں