مبئی (آئی این پی ) ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ ریچا چڈھا نے لکھنو میں دوکشمیری تاجروں پر کیے جانیوالے تشدد پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شرپسندوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ریچا چڈھا نے تاجروں کی پٹائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شرپسندوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے اور ان کی تحقیقات کی جائے کہ یہ کہیں بنگلورمیں قتل کی جانے والی صحافی اور سماجی کارکن لنکیش کے قاتل تونہیں ہیں۔