بینکنگ سیکٹر کی بہتری پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا، اسد عمر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ بینکنگ سیکٹر کو بہتر کرنے سے پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔ کراچی میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کسی سیاسی بحران سے نہیں بلکہ بین الااقوامی صورتحال کی وجہ سے بحران کا شکار ہے۔۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بینکنگ سیکٹر کو جدید طرز پر چلانا ہوگا ، اسد عمر نے کہاکہ معاشی ترقی کے لیے پاکستان میں پہلے کوئی واضح پالیسی نہیں تھی۔ موجودہ حکومت نے معاشی اصلاحات پر کام شروع کردیا ہے۔۔ انہوں نیکہاکہ حکومت ایک جامع پروگرام کے تحت تمام شعبوں کو سپورٹ کررہی ہے۔اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے چیئر مین سید یاور علی نے پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالیسے بات چیت کی۔

ای پیپر دی نیشن