کابل ( نوائے وقت رپورٹ، انٹرنیشنل ڈیسک) افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ پکتیکا میں آپریشن کیا، افغان حکام کے مطابق آپریشن میں 15طالبان ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا اہم کمانڈر مولانا منصور بھی شامل ہے۔ ادھر افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ترجمان نے دعویٰ کیا دارالحکومت کابل سے 2خودکش بمبار گرفتار کرکے بارودی مواد بھی برآمد کر لیا ہے ، فوری طور پر تصدیق نہ ہو سکی۔