اسلام آباد (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارتی جارحیت کے پیش نظر اسلام آباد میں کل جماعتی کشمیر کانفرنس آج ہو گئی۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے کل جماعتی کشمیر کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سابق وزارئے اعظم سردار عتیق، بیرسٹر سلطان محمود، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر لطیف اکبر، لبریشن لیگ کے جسٹس (ر) عبدالمجید ملک، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی، سردار اعجاز افضل خان اور کئی دوسرے رہنما شرکت کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ ذاکر خان کے مطابق کانفرنس میں آزاد کشمیر کے صدر وزیراعظم، سیاسی مذہبی اور حریت کانفرنس سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہان شریک ہونگے۔ کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔