اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں تمام چیف جسٹس صاحبان شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہر ضلع کی سطح پر ماڈل کورٹس کے قیام، پولیس ریفامز کے معاملات زیر غور آئینگے اجلاس میں ماتحت عدلیہ اور خصوصی عدالتوں می خالی آسامیوں کو پر کرنے معاملہ پر غور ہوگا۔