مودی دہشت گرد، لوگ خوفزدہ ہیں کب کون سا بم کس پر پھینک دیں: کانگرس رہنما

Mar 11, 2019

دہلی (نیوز ڈیسک) کانگریس کی رہنما وجے شانتی نے کہا ہے کہ مودی دہشت گرد کی طرح لگتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی موجودگی میں شہر شمشاد آباد کے جلسے میں کہی۔ کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ جو کردار مودی کا ہے‘ یہ کسی وزیراعظم کا نہیں ہو سکتا۔ وجے شانتی نے کہا مودی دہشت گرد کی طرح لگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہر آدمی خوفزدہ ہے کہ مودی کب کونسا بم کس پر پھینک دیں۔ وہ دہشت گرد کی طرح لگتے ہیں۔ اسے اپنے لوگوں سے پیار کرنا چاہئے جبکہ وہ انسانوں کو خوفزدہ کر رہا ہے۔ یہ حربہ کسی وزیراعظم کا نہیں ہونا چاہئے۔ شمشاد آباد کے بڑے جلسے میں انہوں نے راہول کو جمہوری رہنما کہا جبکہ مودی کی تشبیہ ایک خونیں سے دیدی۔ وجے شانتی کے بیان پر بھارت میں زبردست شور و غل ہو رہا ہے بہت سے لوگ کانگریس رہنما کی بہادری پر انہیں داد دے رہے ہیں جبکہ بی جے پی کو آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے اس پر ردعمل دینا پڑا۔

مزیدخبریں