اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ خورشید شاہ بلاول کے ساتھ ملکر نواز شریف کو علاج کا مشورہ دیں۔ اتوار کو خورشید شاہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عمر چیمہ نے کہاکہ خورشید شاہ بلاول کے ساتھ ملکر نواز شریف کو علاج کا مشورہ دیں۔ عمر چیمہ نے کہا کہ خورشید شاہ نواز شریف کو سمجھائیں کہ بیماری پر سیاست نہیں کیا کرتے۔ عمر چیمہ نے کہاکہ حکومت برطانیہ سے معالج منگوانے کی بھی پیشکش کرچکی ہے۔ عمر چیمہ نے کہاکہ سیاست میں بدمعاشی اور بدقماشی متعارف کروانے کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر جاتا ہے۔ عمر چیمہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے صدر مملکت اور وزرائے اعظم جیسے مناصب آلودہ کئے۔عمر چیمہ نے کہاکہ قومی خزانہ لوٹنے اور عوام کو غربت اور جہالت کے شکنجوں میں جکڑنے سے بڑی کوئی بے شرمی نہیں۔ عمر چیمہ نے کہاکہ خورشید شاہ کی جماعت نے پارلیمنٹ کی ساکھ کو بٹہ لگانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ عمر چیمہ نے کہا کہ قومی سطح کے چوروں کو عام معافی دلوانے کیلئے بدنام زمانہ این آر او پیپلز پارٹی کی سیاہ کاریوں میں سے ایک ہے۔ عمر چیمہ نے کہاکہ خورشید شاہ کو جتنی بھی تکلیف ہو کرپشن کا پیچھا کرنا ترک نہیں کریں گے۔
خورشید شاہ بلاول سے ملکر نوازشریف کو سمجھائیں بیماری پر سیاست نہیں کرتے: عمر چیمہ
Mar 11, 2019