اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو(نیب ) نے جعلی بنک اکاونٹس کیس میں نیب کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحریری جواب کے لیے سوالنامہ تیار کرلیا،سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام فریقین کو طلب رواں ہفتے کرنے کا فیصلہ کرکیا گیا ہے جنہیں یہ سوالنامہ دیا جائے گا۔، ملزمان کا بیان ریکارڈ کرنے کے علاوہ تحریری جواب بھی طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس کے تمام فریقین کو نیب دفتر طلب کرنے کے لیے رواں ہفتے نوٹسز جاری کیے جائیں گے،نیب نے 24جنوری کو جعلی اکائونٹس کیس کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے چار مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیمز تشکیل دے تھیں،نیب ہیڈ کوارٹرز کی پرانی عمارت کوجعلی اکاونٹس کیس کی تحقیقات کا مرکز قراردے دیا گیاتھا، نیب کی مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم حسان صاد ق کی سربراہی میں اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، تفتیش کے لیے تشکیل دی گئی ٹیموں میں ہر ٹیم میں 4تفتیشی افسر، 4پراسیکیوٹر اور 1کیس افسر کوتعینات کیاگیاہے۔ہرانوسٹی گیشن ٹیم میں 9افسر تعینات کئے گئے ہیں۔جعلی اکاونٹس کیس کی تفتیش کے لیے ملتان،کوئٹہ اورکراچی نیب کے افسران بھی شامل کیے گئے ہیں۔