ٍلاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہﷺ ،تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بعض حیا سوز پروگرامز اور ریلیوں کے انعقاد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا خواتین کے حقوق اور خواتین کی اسلام سے بغاوت دو جدا جدا چیزیں ہیں۔حقوقِ خواتین کے نام پر کارِ شیاطین کا دھندا بڑا خطرناک ہے۔اغیار کی سازش کا الہ کار بن کر کچھ خواتین دخترانِ اسلام کو گمراہ کرنا چاہتی ہیں۔خواتین کے پروردگار سے بڑھ کر خواتین کے حقوق کو کوئی تحفظ نہیں دے سکتا۔عورت کا سب سے بڑا استحصال یہ ہے کہ اس کا تقدس اورعزت پامال ہو۔یورپ عورت کو بازاری اور مداری کے انداز میں پیش کرتا ہے۔جبکہ اسلام عورت کو چادر اور چار دواری میں محفوظ کرتا ہے۔جن عورتوں کواپنے کسی حق سے محرومی کا سامنا ہے ان کی فریاد صرف اسلام سنتا ہے۔عورتوںکے حقوق کے تحفظ کیلئے معاشرے میں قرآنی احکام کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔انہوں کہا کھیلوں کے میدانوں میںعورتوں کی نمائش عورتوں کی تذلیل ہی تذلیل ہے ۔بے حجابی سراسر خرابی اور پرداہ داری پرہیز گاری ہے۔انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا اسلام سے بغاوت ،سرکشی اور قرآن و سنت سے متصادم تحریروں پر مشتمل کتبے اٹھا کر نکالی جانے والی عورتوں کی ریلیوں پر اور تقاریب پر سختی سے پابندی لگائی جائے۔