کوونٹری ( نمائندہ خصوصی ): پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے خطے میں ہمیشہ امن اور خوشحالی کی جدوجہد کی جب کہ دوسری طرف بھارت امن کو سبوتاژ کرتا رہا۔ ان خیالات کا اظھار ممتاز کشمیری شخصیت و پیپلز پارٹی کے راہنماء واجد برکی نے کیا ۔انھوں نے کہا پاکستانی و کشمیری کمیونٹی متحد ہو کر ہی بھارت کو بے نقاب کر سکتی ہے ۔واجد برکی جو آج اقراء سنٹر میں پاکستان کی سربلندی اور کامیابی کے لیے دعائیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے نے کوونٹری کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی چوہدری لیاقت مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ا۔س موقع پر حاجی مبارک کیانی ،چوہدری اللہ دتہ، ایگل سٹریٹ جامع مسجد کے صدر حاجی عارف اور پاکستان آزاد کشمیر سے صحافی عابد کاظمی نے پاکستان اور کشمیر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور دیگر حالات پر روشنی ڈالی ۔انھوں نے مرحوم حاجی چوھدری لیاقت علی چکسواری و کوونٹری کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ ایسی شخصیات ملک و قوم کا اثاثہ ہوتی ہیں جو عوام اور اپنی دھرتی کی خدمت میں کردار ادا کرتی ہیں ۔حاجی لیاقت نے اپنی زندگی میں پاکستان اور کمیوںتی کی فلاح و بہبود کے لیے گران قدر خدمات انجام دیں ۔تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی جبکہ دربار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں عارفانہ کلام مرحوم چوھدری لیاقت علی کے کزن برادر اللہ دتہ چوھدری، محمد بوٹا شیدائی و صابزادہ حسیب حسن شاہ دیوان حضوری میں حاضری پیش کی جبکہ علامہ محمد حماد نے مرحومین کی بخششش و مغفرت کے لئے اور پاکستان کشمیر کے لیے خصوصی دعا فرمائی ۔ مرحوم چوھدری لیاقت علی ،کاروباری و سیاسی سماجی شخصیت واجد علی برکی ،چوھدری محسن علی و چوھدری اسد علی کے بھائی تھے اور وجاھت علی ،درخشاں علی اور کامران علی کے والد ماجد تھے.