نواز شریف لندن میں شاہانہ زندگی بسر کر رہے ہیں، پنجاب حکومت کا خط منظر عام پر

اسلام آباد (آن لائن) نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کا خط منظر عام پر آگیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف سرنڈر کرکے اپنی سزا پوری کریں، نواز شریف اچھی صحت کے ساتھ لندن میں لگژری لائف انجوائے کر رہے ہیں۔ ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ نواز شریف کسی ہسپتال میں ایک دن بھی داخل رہے یا کافی حد تک ان کا علاج جاری ہے۔ نواز شریف لندن کے جن ہسپتالوں سے علاج کروا رہے ہیں ان کی مصدقہ رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے جب کہ سابق وزیراعظم کی دل اور خون سے متعلقہ بیماریوں کی پی ای ٹی سکین رپورٹ مانگنے کے باوجود پیش نہیں کی گئی۔ خط کی کاپی سابق وزیراعظم، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث، نیب، وزارت قانون، آئی جی پنجاب اور رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو فراہم کردی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...