سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لوگوںنے کرفیو اور دیگر پابندیوںکو توڑتے ہوئے کولگام اور شوپیاں کے اضلاع میںدو شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں شبیر احمد ملک اور عامر احمد ڈارکو بھارتی فوجیوںنے گزشتہ روز ضلع شوپیاں کے علاقے ریبن میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کردیا تھا ۔ شبیر احمد ٹنگڈو کولگام جبکہ عامر احمد شوپیان کے علاقے ونڈونا کا رہائشی تھا۔کارروائی کے دوران فوجیوں نے ایک مکان کو بھی مارٹر گولوںکے ذریعے تباہ کردیا۔ آزادی کے حق میںاور بھارت مخالف نعروں کی گونج میں شہید نوجوانوںکو انکے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔نوجوانوںکی شہادت پر کولگام اور شوپیاں کے اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ دونوں اضلاع میںتمام دوکانیں ، تجارتی مراکز اورسکول بندرہے جبکہ سڑکوںپر ٹریفک معطل رہی ۔
مقبوضہ کشمیر: شہید نوجوانوں کی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، آزادی کے حق میں نعرے
Mar 11, 2020