واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا دورہ پاکستان اور بھارت ملتوی کردیا گیا۔ مارک ایسپر کا اگلے ہفتے جنوبی اور وسطی ایشیا کا دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع کا دورہ کرونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ مارک ایسپر نے 16 سے 20 مارچ تک پاکستان بھارت اور ازبکاستان کا دورہ کرنا تھا۔
کرونا: امریکی وزیر دفاع کا دورہ پاکستان، بھارت ملتوی
Mar 11, 2020