گلگت(اے پی پی)پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن شہید کی نماز جنازہ ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کردی گئی۔فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان نے نماز جنازہ کی امامت کروائی۔کرنل مجیب الرحمٰن شھید کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان،صوبائی وزرا ممبران اسمبلی و کونسل ، پاک فوج اور سول انتظامیہ کے آفسران سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کرنل مجیب الرحمٰن شھید کا جسد خاکی گلگت ہیلی پیڈ پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔بعد ازاں شھید کرنل کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں بونجی میں سپردخاک کر دیا گیا۔اس موقع پر شھید کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔