لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سے ایشیا کپ کی میزبانی چھن گئی۔ ذرائع کے مطابق رواں برس شیڈول ٹورنامنٹ اب بنگلہ دیش میں کروایا جائے گا،چیئرمین پی سی بی نے کچھ روز قبل ہی اپنے ملک میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے امکانات ختم ہونے کا عندیہ دیا تھا۔ بھارت کی ضد کی وجہ سے پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے معاملات طے کیے جا چکے، باقاعدہ اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔