موغا دیشو(شِنہوا)صومالیہ کی سکیورٹی فورسز نے لوئر جوبا کے علاقہ میں لڑائی کے بعد الشباب کے 6 عسکریت پسندوں کو مار دیاہے۔ڈِف کے گورنر احمد صلاد احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ الشباب کے جنگجوو¿ں نے آرمی کے زیراستعمال ایک بیس پر حملہ کیا لیکن فوجیوں نے حملے کو ناکام بنادیا۔ احمد نے کہا کہ ہماری فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین 2گھنٹے سے زائد جاری رہی، لڑائی کے دوران دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔عینی شاہدین نے کہا ہے کہ الشباب کے عسکریت پسندوں نے قصبہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔