ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روسی قانون سازوں نے منگل کو صدر پیوٹن کی مدت صدارت کی حد کے خاتمے کے منصوبے پر غور کیا۔ روسی میڈیا کے مطابق اس طرح پیوٹن تاحیات روسی صدر کے بطور ذمہ داریاں انجام دے پائینگے۔ ان کی موجودہ مدت صدارت چار برس بعد اختتام پزیر ہو رہی ہے۔ 67 سالہ پیوٹن روس میں سوویت رہنما جوزف اسٹالن کے بعد سب سے طویل مدت تک ملکی رہنما کے بطور خدمات انجام دینے والے سیاستدان ہیں۔
پیوٹن کی مدت صدارت کی حد کا ممکنہ خاتمہ، روسی قانون سازوں کا غور
Mar 11, 2020