اسلام آباد(نا مہ نگار)جعلی اکاونٹس کیس میں مرکزی ملزم عبدالغنی مجید کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی ہے، احتساب عدالت نے تمام ریفرنسز میں ضمانت منظور ہونے پر عبدالغنی مجید کی رہائی کا پروانہ جاری کیا۔بتایا گیا ہے کہ عبدالغنی مجید جعلی اکاونٹس کیسز کے 7ریفرنسز میں نامزد ملزم ہے۔