نئے سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے صنعتی انقلابی برپا ہو گا:اسلم اقبال

Mar 11, 2020

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں سپیشل اکنامک زونز کا قیام،انفراسٹرکچر کی فراہمی،انڈسٹریل سٹیٹ کی آبادکاری اور قائداعظم بزنس پارک کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پیڈمک نبیل ہاشمی،ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وتجارت اشعر زیدی،سی ای او پیڈمک اور متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں نئے سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے صنعتی انقلابی برپا ہو گا۔ نئے صنعتی زونز کا قیام وزیراعظم عمران خان کے مستحکم پاکستان ویڑن کا عکاس ہے۔موٹروے ایم ٹوشیخوپورہ انٹر چینج کے قریب پاکستان کا واحد سمارٹ انڈسٹریل زون قائداعظم بزنس پارک بنایا جارہا ہے ۔

مزیدخبریں