اسلام دلائل سے بھر پور عالمگیر مذہب ہے، مولاناسید کفیل شاہ بخاری

Mar 11, 2020

سنجوال کینٹ(نامہ نگار)اسلام دلائل سے بھر پور عالمگیر مذہب ہے اسلام کا دشمن ناکام اور نامرادتھاا ور نامراد رہے گا ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر شریعت مولاناسید کفیل شاہ بخاری نے جامع درالعلوم تعلیم القرآن ویسہ میں سالانہ ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مہتمم مولانا فصل وہاب ، ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین، مولانا امیر زمان ، مولانامحمودالحسن ، قاری حفیظ احمد، مولانا احسن علی شاہ، مولانا نعمت اللہ ، مولانا شیر زمان، مولانا نجم الدین ، قاری فیص الرحمن ، مفتی احتشام الحق،مولانا محمدجان، مولانا محمد رضوان، صاحبزادہ مولانا مطیع الرحمن، مولانا مسعوداختر، مولانا عزیز احمد، مولانا بابر زمان، مولانا ناظم معاویہ ، مولانا عزیز عاصم، مولانا عبدالواحد، شیخ محمد آصف، قاری عیسیٰ خان ویگر علماء اکرام نے خطاب کیا مقررین نے کہا اسلام کیے نام پر بننے والی اسلامی ریاست میں لادین قوتوں کے ایجنڈا کو پنپنے نہیں دیں گے لاکھوں جانیں دے کر یہ ملک اس لئے بزرگوں نے حاصل نہیں کیا کہ یہاں مادر پدر آزادی دی جائے خواتین کو جو حقوق اسلام نے دیئے ہیں مغرب ان کا تصور بھی نہیں کر سکتا غیر ملکی فنڈنگ پر این جی اوز خواتین کے حقوق کا ڈھنڈھورا پیٹ کر ہمارا خاندانی نظام تباہ کرنا چاہتی ہیں جب تک ہم زندہ ہیں ان شائاللہ کسی بھی مغربی کلچر اور ایجنڈا کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے رہیں گے۔

مزیدخبریں